آسان قرآن
Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 3
وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿3﴾
- وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْاور کچھ دوسرے ان میں سے
- لَمَّاحالانکہ (نہیں)
- يَلْحَقُوْا بِهِمْوہ ملے ان کے ساتھ
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے، حکمت والا ہے
Translation · Aasan Quran
اور (یہ رسول جن کی طرف بھیجے گئے ہیں) ان میں کچھ اور بھی ہیں جو ابھی ان کے ساتھ آکر نہیں ملے۔ (2) اور وہ بڑے اقتدار والا، بڑی حکمت والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
2: اس کا مقصد یہ ہے کہ حضور اقدس ﷺ صرف ان عربوں کے لیے رسول بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے جو آپ کے زمانے میں موجود تھے بلکہ آپ تو قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجے گئے ہیں چاہے وہ کسی نسل سے تعلق رکھتے ہوں۔