Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 4

  1. ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿4﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل ہے
    3. يُؤْتِيْهِدیتا ہے اسے
    4. مَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہتا ہے
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. ذُو الْفَضْلِفضل والا ہے
    7. الْعَظِيْمِبڑے
Translation · Aasan Quran
یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: یہودی یہ چاہتے تھے کہ آخر زمانے کے نبی انہی میں سے یعنی بنی اسرائیل میں سے آئیں، اور عرب کے بت پرست یہ کہتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ کو کوئی نبی بھیجنا تھا تو وہ ہمارے بڑے سرداروں میں سے کوئی ہونا چاہیے تھا (دیکھئے سورة زخرف : 31) اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ نبوت و رسالت اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے، دیتا ہے۔ کسی اور کے لیے اس معاملے میں دخل دینے کی گنجائش نہیں ہے۔