آسان قرآن
Aasan Quran · 67. Al-Mulk · Ayah 9
قَالُوْا بَلٰى قَدْ جَآءَنَا نَذِیْرٌ١ۙ۬ فَكَذَّبْنَا وَ قُلْنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۖۚ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ كَبِیْرٍ﴿9﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- بَلٰيکیوں نہیں
- قَدْ جَآءَنَاتحقیق آیا ہمارے پاس
- نَذِيْرٌڈرانے والا
- فَكَذَّبْنَاتو جھٹلادیا ہم نے
- وَقُلْنَااور کہا ہم نے
- مَا نَزَّلَ اللّٰهُنہیں نازل کی اللہ نے
- مِنْ شَيْءٍکوئی چیز
- اِنْ اَنْتُمْنہیں تم
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍ كَبِيْرٍبڑی گمراہی
Translation · Aasan Quran
وہ کہیں گے کہ ہاں بیشک ہمارے پاس خبردار کرنے والا آیا تھا، مگر ہم نے (اسے) جھٹلا دیا، اور کہا کہ : اللہ نے کچھ نازل نہیں کیا، تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم بڑی بھاری گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔