آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 143
وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا وَ كَلَّمَهٗ رَبُّهٗ١ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِیْۤ اَنْظُرْ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ لَنْ تَرٰىنِیْ وَ لٰكِنِ انْظُرْ اِلَى الْجَبَلِ فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰىنِیْ١ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَهٗ دَكًّا وَّ خَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَاقَ قَالَ سُبْحٰنَكَ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿143﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَآیا
- مُوْسٰيموسیٰ
- لِمِيْقَاتِنَاہماری وعدہ گاہ پر
- وَكَلَّمَهٗاور اس نے کلام کیا
- رَبُّهٗاپنا رب
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اَرِنِيْٓمجھے دکھا
- اَنْظُرْمیں دیکھوں
- اِلَيْكَتیری طرف (تجھے)
- قَالَاس نے کہا
- لَنْ تَرٰىنِيْتو مجھے ہرگز نہ دیکھے گا
- وَلٰكِنِاور لیکن (البتہ)
- انْظُرْتو دیکھ
- اِلَى الْجَبَلِپہاڑ کی طرف
- فَاِنِپس
- اسْتَقَرَّوہ ٹھہرا رہا
- مَكَانَهٗاپنی جگہ
- فَسَوْفَتو تبھی
- تَرٰىنِيْتو مجھے دیکھ لے گا
- فَلَمَّاپس جب
- تَجَلّٰىتجلی کی
- رَبُّهٗاس کا رب
- لِلْجَبَلِپہاڑ کی طرف
- جَعَلَهٗاس کو کردیا
- دَكًّاریزہ ریزہ
- وَّخَرَّاور گرا
- مُوْسٰيموسیٰ
- صَعِقًابیہوش
- فَلَمَّآپھر جب
- اَفَاقَہوش آیا
- قَالَاس نے کہا
- سُبْحٰنَكَتو پاک ہے
- تُبْتُمیں نے توبہ کی
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَاَنَااور میں
- اَوَّلُسب سے پہلا
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
Translation · Aasan Quran
اور جب موسیٰ ہمارے مقررہ وقت پر پہنچے اور ان کا رب ان سے ہم کلام ہوا تو وہ کہنے لگے : میرے پروردگار ! مجھے دیدار کرا دیجیے کہ میں آپ کو دیکھ لوں۔ فرمایا : تم مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکو گے، البتہ پہاڑ کی طرف نظر اٹھاؤ، اس کے بعد اگر وہ اپنی جگہ برقرار رہا تو تم مجھے دیکھ لو گے۔ (65) پھر جب ان کے رب نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اس کو ریزہ ریزہ کردیا، اور موسیٰ بےہوش ہو کر گرپڑے۔ بعد میں جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے کہا : پاک ہے آپ کی ذات۔ میں آپ کے حضور توبہ کرتا ہوں اور (آپ کی اس بات پر کہ دنیا میں کوئی آپ کو نہیں دیکھ سکتا) میں سب سے پہلے ایمان لاتا ہوں۔
Tafseer · Aasan Quran
65: اللہ تعالیٰ کا دیدار اس دنیا میں تو ممکن نہیں تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس بات کا مظاہرہ حضرت موسیٰ ؑ کو کرادیا کہ دنیا میں انسانوں کو تو کجا، پہاڑوں کو بھی یہ طاقت نہیں دی گئی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تجلی کو برداشت کرسکیں۔