Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 33

  1. قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿33﴾

    1. قُلْفرما دیں
    2. اِنَّمَاصرف (تو)
    3. حَرَّمَحرام کیا
    4. رَبِّيَمیرا رب
    5. الْفَوَاحِشَبےحیائی
    6. مَاجو
    7. ظَهَرَظاہر ہیں
    8. مِنْهَاان سے
    9. وَمَااور جو
    10. بَطَنَپوشیدہ
    11. وَالْاِثْمَاور گناہ
    12. وَالْبَغْيَاور سرکشی
    13. بِغَيْرِ الْحَقِّناحق کو
    14. وَاَنْاور یہ کہ
    15. تُشْرِكُوْاتم شریک کرو
    16. بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
    17. مَاجو۔ جس
    18. لَمْ يُنَزِّلْنہیں نازل کی
    19. بِهٖاس کی
    20. سُلْطٰنًاکوئی سند
    21. وَّاَنْاور یہ کہ
    22. تَقُوْلُوْاتم کہو (لگاؤ)
    23. عَلَيپر
    24. اللّٰهِاللہ
    25. مَاجو
    26. لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
Translation · Aasan Quran
کہہ دو کہ : میرے پروردگار نے تو بےحیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے، چاہے وہ بےحیائی کھلی ہوئی ہو یا چھپی ہوئی۔ نیز ہر قسم کے گناہ کو اور ناحق کسی سے زیادتی کرنے کو، اور اس بات کو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی ایسی چیز کو شریک مانو جس کے بارے میں اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے، نیز اس بات کو کہ تم اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کی حقیقت کا تمہیں ذرا بھی علم نہیں ہے۔ (18)
Tafseer · Aasan Quran
18: یوں تو کسی بھی شخص کی طرف کوئی غلط بات منسوب کرنا ہر اعتبار سے ایک ناجائز اور غیر اخلاقی فعل ہے لیکن اگر یہ جرم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کیا جائے تو اس کی سنگینی انسان کو کفر تک لے جاتی ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتے وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور جب تک انسان کو یقینی علم حاصل نہ ہو، ایسی نسبت کا اقدام ہرگز نہیں کرنا چاہیے، عرب کے بت پرستوں نے اپنی طرف سے باتیں گھڑ گھڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر رکھی تھیں جن کی بنیاد کسی علم پر نہیں تھی بلکہ اپنے بےبنیاد اندازوں پر تھی جن کی حقیقت کا خود انہیں بھی علم حاصل نہیں تھا۔