آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 55
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ﴿55﴾
- اُدْعُوْاپکارو
- رَبَّكُمْاپنے رب کو
- تَضَرُّعًاگر گڑا کر
- وَّخُفْيَةًاور آہستہ
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَا يُحِبُّدوست نہیں رکھتا
- الْمُعْتَدِيْنَحد سے گزرنے والے
Translation · Aasan Quran
تم اپنے پروردگار کو عاجزی کے ساتھ چپکے چپکے پکارا کرو۔ یقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ (30)
Tafseer · Aasan Quran
30: اس حد سے گزرنے میں یہ بات بھی داخل ہے کہ بہت اونچی آواز سے دعا مانگی جائے، اور یہ بھی کہ کوئی ناجائز یا ناممکن چیز طلب کی جائے، جو دعا کے بجائے (معاذاللہ) مذاق بن جائے، مثلاً یہ دعا کہ میں ابھی آسمان پر چڑھ جاؤں، کفار بعض اوقات آنحضرت ﷺ سے اس قسم کی دعائیں مانگنے کا مطالبہ کرتے تھے۔