آسان قرآن
Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 87
وَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ﴿87﴾
- وَاِنْاور اگر
- كَانَہے
- طَآئِفَةٌایک گروہ
- مِّنْكُمْتم سے
- اٰمَنُوْاجو ایمان لایا
- بِالَّذِيْٓاس چیز پر جو
- اُرْسِلْتُمیں بھیجا گیا
- بِهٖجس کے ساتھ
- وَطَآئِفَةٌاور ایک گروہ
- لَّمْ يُؤْمِنُوْاایمان نہیں لایا
- فَاصْبِرُوْاتم صبر کرلو
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- يَحْكُمَفیصلہ کردے
- اللّٰهُاللہ
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- وَهُوَاور وہ
- خَيْرُبہترین
- الْحٰكِمِيْنَفیصلہ کرنے والا
Translation · Aasan Quran
اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس پیغام پر ایمان لے آیا ہے جو میرے ذریعے بھیجا گیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا، تو ذرا اس وقت تک صبر کرو جب تک اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے۔ (45) اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
45: یہ درحقیقت ان کی ایک بات کا جواب ہے، وہ کہتے تھے کہ ہمیں تو مومنوں اور کافروں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، جو لوگ ایمان نہیں لائے وہ بھی خوش حالی کی زندگی بسر کررہے ہیں اگر ان کا طریقہ اللہ کو پسند نہ ہوتا تو انہیں یہ خوش حالی کیوں نصیب ہوتی ؟ جواب یہ دیا گیا ہے کہ اس وقت کی خوش حالی سے یہ دھوکا نہ کھانا چاہیے کہ صورت حال ہمیشہ ایسی ہی رہے گی، ابھی اللہ تعالیٰ کے فیصلے کا انتظار کرو۔