آسان قرآن
Aasan Quran · 71. Nooh · Ayah 14
وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا﴿14﴾
- وَقَدْ خَلَقَكُمْاور تحقیق اس نے پیدا کیا تم کو
- اَطْوَارًاطرح طرح سے
Translation · Aasan Quran
حالانکہ اس نے تمہیں تخلیق کے مختلف مرحلوں سے گزار کر پیدا کیا ہے (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: اشارہ اس طرف ہے کہ انسان نطفے سے لے کر جیتا جاگتا آدمی بننے تک مختلف مرحلوں سے گذرتا ہے جن کا تذکرہ سورة حج : 5 اور سورة مومنون :14 میں گزرا ہے۔ یہ سارے مراحل اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت پر دلالت کرتے ہیں۔ پھر تمہیں اس بات میں کیوں شک ہے کہ وہ تمہیں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔