آسان قرآن
Aasan Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 73
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ كَبِیْرٌؕ﴿73﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جو
- كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
- بَعْضُهُمْان کے بعض
- اَوْلِيَآءُرفیق
- بَعْضٍبعض (دوسرے)
- اِلَّا تَفْعَلُوْهُاگر تم ایسا نہ کروگے
- تَكُنْہوگا
- فِتْنَةٌفتنہ
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- وَفَسَادٌاور فساد
- كَبِيْرٌبڑا
Translation · Aasan Quran
اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے وہ آپس میں ایک دوسرے کے والی وارث ہیں، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد برپا ہوگا۔ (53)
Tafseer · Aasan Quran
53: اس جملے کا تعلق ا ُ ن تمام احکام سے ہے جو ان آیات میں بیان فرمائے گئے ہیں جن میں میراث کے مذکورہ بالااحکام بھی داخل ہیں، اور غیر مہاجر مسلمانوں کی مدد کے احکام بھی، تنبیہ یہ کی جارہی ہے کہ ان احکام کی خلاف ورزی سے زمین میں فتنہ اور فساد پھیلے گا، مثلاً اگر وہ مسلمان جو کفار کے ہاتھوں ظلم وستم برداشت کررہے ہیں، ان کی مددنہ کی جائے تو فساد پھیلے گا، اور اگر ان کی مدد کی وجہ سے غیر مسلموں کے ساتھ بد عہدی کی جائے تب بھی وہ تمام مصلحتیں پامال ہوں گی جن کی خاطر وہ معاہدہ کیا گیا تھا۔