آسان قرآن
Aasan Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 3
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾
- وَاِذَااور جب
- كَالُوْهُمْماپ کردیں وہ
- اَوْ وَّزَنُوْهُمْیا تول کردیں
- يُخْسِرُوْنَگھٹا کردیں
Translation · Aasan Quran
اور جب وہ کسی کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیں۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: ان آیتوں میں ان لوگوں کے لیے بڑی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے جو دوسروں سے اپنا حق وصول کرنے میں تو بڑی سرگرمی دکھاتے ہیں، لیکن جب دوسروں کا حق دینے کا وقت آتا ہے تو ڈنڈی مارتے ہیں۔ یہ وعید صرف ناپ تول ہی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہر قسم کے حقوق کو شامل ہے، اور اس طرح ڈنڈی مارنے کو عربی میں ”تطفیف“ کہتے ہیں، اسی لیے اس سورت کا نام تطفیف ہے۔