آسان قرآن
Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 13
اَلَا تُقَاتِلُوْنَ قَوْمًا نَّكَثُوْۤا اَیْمَانَهُمْ وَ هَمُّوْا بِاِخْرَاجِ الرَّسُوْلِ وَ هُمْ بَدَءُوْكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ اَتَخْشَوْنَهُمْ١ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنْ تَخْشَوْهُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿13﴾
- اَلَا تُقَاتِلُوْنَکیا تم نہ لڑوگے
- قَوْمًاایسی قوم
- نَّكَثُوْٓاانہوں نے توڑ ڈالا
- اَيْمَانَهُمْاپنا عہد
- وَهَمُّوْااور ارادہ کیا
- بِاِخْرَاجِنکالنے کا
- الرَّسُوْلِرسول
- وَهُمْاور وہ
- بَدَءُوْكُمْتم سے پہل کی
- اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
- اَتَخْشَوْنَهُمْکیا تم ان سے ڈرتے ہو
- فَاللّٰهُتو اللہ
- اَحَقُّزیادہ حقدار
- اَنْکہ
- تَخْشَوْهُتم اس سے ڈرو
- اِنْ كُنْتُمْاگر تم ہو
- مُّؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Aasan Quran
کیا تم ان لوگوں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنی قسموں کو توڑا، اور رسول کو (وطن سے) نکالنے کا ارادہ کیا، اور وہی ہیں جنہوں نے تمہارے خلاف (چھیڑ چھاڑ کرنے میں) پہل کی ؟ (12) کیا تم ان سے ڈرتے ہو ؟ (اگر ایسا ہے) تو اللہ اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہے کہ تم اس سے ڈرو، اگر تم مومن ہو۔
Tafseer · Aasan Quran
12: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہوں نے مکہ مکرمہ میں ظلم شروع کیا اور یہ بھی کہ انہوں نے صلح حدیبیہ کو توڑنے میں پہل کی۔