Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 9. At-Tawba · Ayah 16

  1. اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تُتْرَكُوْا وَ لَمَّا یَعْلَمِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ جٰهَدُوْا مِنْكُمْ وَ لَمْ یَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ لَا رَسُوْلِهٖ وَ لَا الْمُؤْمِنِیْنَ وَلِیْجَةً١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿16﴾

    1. اَمْ حَسِبْتُمْکیا تم گمان کرتے ہو
    2. اَنْکہ
    3. تُتْرَكُوْاتم چھوڑ دئیے جاؤگے
    4. وَلَمَّااور ابھی نہیں
    5. يَعْلَمِ اللّٰهُمعلوم کیا اللہ
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    7. جٰهَدُوْاانہوں نے جہاد کیا
    8. مِنْكُمْتم میں سے
    9. وَلَمْ يَتَّخِذُوْااور انہوں نے نہیں بنایا
    10. مِنْ دُوْنِسوا
    11. اللّٰهِاللہ
    12. وَاور
    13. لَا رَسُوْلِهٖنہ اس کا رسول
    14. وَلَا الْمُؤْمِنِيْنَاور نہ مومن (جمع)
    15. وَلِيْجَةًراز دار
    16. وَاللّٰهُاور اللہ
    17. خَبِيْرٌباخبر
    18. بِمَا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم کرتے ہو
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ تمہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا، حالانکہ ابھی اللہ نے یہ تو دیکھا ہی نہیں کہ تم میں سے کون لوگ جہاد کرتے ہیں، اور اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی اور کو خصوصی رازدار نہیں بناتے ؟ (14) اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
14: بظاہر اس کا اشارہ ان حضرات کی طرف ہے جو فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوئے تھے، اور ابھی تک ان کو کسی جہاد میں شرکت کا موقع نہیں ملا تھا، ورنہ دوسرے صحابہ تو فتح مکہ سے پہلے بہت سی جنگوں میں حصہ لے چکے تھے، ان نو مسلموں سے کہا جارہا ہے کہ ان کو بھی جہاد کے لئے تیار رہنا چاہیے اگرچہ اعلان براءت کے بعد کسی بڑی جنگ کی نوبت نہیں آئی ؛ لیکن ان حضرات کو پوری قوت سے تیار رہنے کی تاکید اس لئے کی گئی ہے کہ وہ اپنی رشتہ داریوں کی وجہ سے کہیں اس اعلان براءت کے تمام تقاضوں پر عمل کرنے سے ہچکچانے نہ لگیں، اسی لئے جہاد کے ساتھ ساتھ یہ بھی فرمایا گیا کہ وہ اللہ، اس کے رسول اور مومنوں کے سوا کسی سے دوستی یا رازداری کا خصوصی تعلق نہ رکھیں، واللہ سبحانہ اعلم۔