Tafseer-e-Mazhari - At-Tawba : 26
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ
فَرَاغَ : پھر وہ متوجہ ہوا اِلٰٓى : طرف اَهْلِهٖ : اپنے اہل خانہ فَجَآءَ بِعِجْلٍ : پس لایا بچھڑا سَمِيْنٍ : فربہ
تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے
فراغ الی اھلہ فجاء بعجل سمین پھر اپنے گھر کی طرف چلے اور ایک فربہ بچھڑا (تلا ہوا) لائے فَرَاغَ : یعنی فوری مہمانی کے لیے حضرت ابراہیم گھر والی کے پاس گئے اور ایک بچھڑا بھون کر لائے۔ حضرت ابراہیم کا بڑا مال یہی مویشی (گائے ‘ بیل) تھے۔
Top