Ahsan-ul-Bayan - Yunus : 86
وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
وَنَجِّنَا : اور ہمیں چھڑا دے بِرَحْمَتِكَ : اپنی رحمت سے مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
اور ہم کو اپنی رحمت سے ان کافر لوگوں سے نجات دے (1)
86۔ 1 اللہ پر توکل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بارگاہ الٰہی میں دعائیں بھی کیں۔ اور یقینا اہل ایمان کے لئے یہ ایک بہت بڑا ہتھیار بھی ہے اور سہارا بھی۔
Top