Mazhar-ul-Quran - Al-Furqaan : 19
اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَكُمُ الْفَتْحُ١ۚ وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْ١ۚ وَ لَنْ تُغْنِیَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَیْئًا وَّ لَوْ كَثُرَتْ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠
اِنْ : اگر تَسْتَفْتِحُوْا : تم فیصلہ چاہتے ہو فَقَدْ : تو البتہ جَآءَكُمُ : آگیا تمہارے پاس الْفَتْحُ : فیصلہ وَاِنْ : اور اگر تَنْتَهُوْا : تم باز آجاؤ فَهُوَ : تو وہ خَيْرٌ : بہتر لَّكُمْ : تمہارے لیے وَاِنْ : اور اگر تَعُوْدُوْا : پھر کروگے نَعُدْ : ہم پھر کریں گے وَلَنْ : اور ہرگز نہ تُغْنِيَ : کام آئے گا عَنْكُمْ : تمہارے فِئَتُكُمْ : تمہارا جتھا شَيْئًا : کچھ وَّلَوْ : اور خواہ كَثُرَتْ : کثرت ہو وَاَنَّ : اور بیشک اللّٰهَ : اللہ مَعَ : ساتھ الْمُؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع)
(اے کافرو ! ) اگر تم فیصلہ مانگتے ہو تو تمہارے سامنے آچکا یہ فیصلہ (یعنی جنگ بدر کا نتیجہ نکل چکا) اور اگر باز آجاؤ تو تمہارے لئے بہت بہتر ہے اور اگر تم پھر شرارت کرو گے تو ہم پھر سزا دیں گے اور کچھ بھی کام نہ آوے گی تم کو تمہاری جماعت اگرچہ وہ بہت ہی کیوں نہ ہو اور واقعی بات یہ ہے کہ اللہ مسلمانوں کے ساتھ ہے
اللہ تعالیٰ کفار کی طرف خطاب کرکے فرماتا ہے کہ تم اللہ سے فتح چاہتے تھے اور کہتے تھے کہ لوگ اپنے مخالف مومنین پر کب فتح یاب ہوں گے، تو دیکھ لو تمہارا سوال پورا ہوگیا کہ کس کی فتح ہوئی اور مومنوں کے درمیان فیصلہ بھی ہوگیا۔ اب آگے اللہ تعالیٰ نے مشرکوں سے فرمایا کہ اگر اب بھی تم اپنے کفر اور گمراہی سے باز رہوگے تو تمہارے حق میں بہتر ہوگا اور اگر تم پھر اسی شرک کی حالت پر رہے تو ہم پھر بھی تمہیں ایسا ہی ذلیل و خوار کریں گے۔ کیونکہ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے ہمیشہ انہیں فتح دے گا۔
Top