Al-Quran-al-Kareem - Al-Hujuraat : 5
وَ لَوْ اَنَّهُمْ صَبَرُوْا حَتّٰى تَخْرُجَ اِلَیْهِمْ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَلَوْ : اور اگر اَنَّهُمْ : وہ صَبَرُوْا : صبر کرتے حَتّٰى : یہاں تک کہ تَخْرُجَ : آپ نکل آتے اِلَيْهِمْ : ان کے پاس لَكَانَ : البتہ ہوگا خَيْرًا : بہتر لَّهُمْ ۭ : ان کے لئے وَاللّٰهُ : اور اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
اور اگر بیشک وہ صبر کرتے، یہاں تک کہ تو ان کی طرف نکلتا تو یقینا ان کے لیے بہتر ہوتا اور اللہ بےحد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔
(1) ولم الھم صبروا حتی تخرج الیھم…: یعنی اگر وہ آوازیں دینے کے بجائے صبر کرتے اور آپ ﷺ کے تشریف لانے کا انتظار کرتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا، کیونکہ اس صبر و اتنظار میں اور آپ ﷺ کا ادب محلوظ رکھنے میں انہیں اجر و ثواب ملتا، رسول اللہ ﷺ زیادہ خوش دلی کے ساتھ ان سے ملتے اور زیادہ بہتر طریقے سے ان کی ضرورتیں پوری فرماتے۔ ظاہر ہے جس شخص پر پوری امت کی ذمہ داری کا بوجھ ہے اور وہ ہر وقت اسی فکر و عمل میں مصروف ہے، اگر اس وقت جب وہ گھر میں ہے یہ خیال کئے بغیر کہ اس وقت وہ آرام کر رہا ہے یا گھر کے کسی کام میں مصروف ہے، آوازیں دینا شروع کردیا جائے تو اس خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی جو صبر و انتظار کے ساتھ اس سے حاصل ہونا تھی۔ اس سے اساتذہ کرام، اہل علم اور مسلمانوں کے امراء و اکابر کے اکرام کی بھی تعیم ملتی ہے۔ (2) واللہ غفور رحیم : یعنی حق تو یہ تھا کہ ان لوگوں کو ان کی اس بےادبی پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نہ کوئی سزا ملتی، مگر چونکہ ان سے یہ فعل بےعقلی کی وجہ سے سر زد ہوا تھا، بدنیتی کی وجہ سے نہیں، اس لئے آخر میں اپنے غفور و رحیم ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی مغفرت کا اشارہ فرما دیا۔ (3) رسول اللہ ﷺ جب زندہ تھے اور دیوار کے باہر سے آپ تک آواز بھی پہنچتی تھی اس وقت آپ کو آواز دینے والوں کو اللہ تعالیٰ نے بےعقل قرار دیا تو اب جبکہ رسول اللہ ﷺ فوت ہوچکے اور یہ ممکن ہی نہ رہا کہ آپ ﷺ ہماری بات سنیں یا ہم آپ ﷺ کی بات سنیں، جیسا کہ فرمایا :(ومن ورآئھم برزخ الی یوم یبعثون) (المومنوکن : 100)”اور ان کے پیچھے اس دن تک جب وہ اٹھائیں جائیں گے، ایک پردہ ہے۔“ تو جو لوگ اب ہز اورں میل دور سے آپ ﷺ کو آوازیں دیتے ہیں اور آوازیں بھی اس مقصد کے لئے دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی پورا نہیں کرسکتا، تو ان کے ”لایعقلون“ (بےعقل) ہونے میں کیا شبہ ہے۔
Top