Al-Quran-al-Kareem - Al-A'raaf : 83
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ
فَاَنْجَيْنٰهُ : ہم نے نجات دی اس کو وَاَهْلَهٗٓ : اور اس کے گھر والے اِلَّا : مگر امْرَاَتَهٗ : اس کی بیوی كَانَتْ : وہ تھی مِنَ : سے الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہنے والے
تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بچا لیا مگر اس کی بیوی، وہ پیچھے رہنے والوں میں سے تھی۔
فَاَنْجَيْنٰهُ وَاَهْلَهٗٓ: یعنی ہم نے لوط ؑ اور اس کے گھر والوں کو عذاب سے بچا لیا، کیونکہ اس بستی میں یہی ایک گھر مسلم تھا۔ دیکھیے سورة ذاریات (36)۔ اِلَّا امْرَاَتَهٗ ڮ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِيْنَ : اللہ تعالیٰ نے لوط ؑ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ ہم نے تمہاری بیوی کی خیانت و کفر کی وجہ سے اس کا پیچھے رہنا طے کردیا ہے۔ دیکھیے سورة نمل (57) اور سورة تحریم (10) چناچہ وہ ان لوگوں میں رہ گئی جو لوط ؑ کے ساتھ نہیں نکلے، بلکہ اپنے علاقے ہی میں رہے، ان پر عذاب نازل ہوا تو وہ بھی ان کے ساتھ تباہ ہوگئی۔
Top