Al-Quran-al-Kareem - An-Naba : 17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ
اِنَّ : بیشک يَوْمَ الْفَصْلِ : فیصلے کا دن كَانَ مِيْقَاتًا : ہے مقرر
یقینا فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے۔
ان یوم الفصل کان میقاتاً : یعنی ہم نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنانے سے لے کر اخر آیات تک مذکور جو کچھ بنایا ہے، اگر دنیا کی پیدائش سے لے کر اس کے ختم ہونے تک اس میں جو نیکی یا بدی کی گئی ہے اس کی جزا و سزا کسی وقت بھی نہ ہو، نہ ظالم سے باز پرس ہو اور نہ مظلوم کی داد رسی ہو تو یہ سب کچھ تو بےنتیجہ رہا۔ اس لئے یقین رکھو کہ دنیا میں کئے گئے تمام اعمال کے فیصلے کے لئے ایک دن مقرر ہے۔ اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمایا ہے :(وخلق اللہ السموت والارض بالحق و لتجزی کل نفس بما کسبت وھم لایظلمون) (الجاثیہ : 22)”اور اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا فرمایا اور تاکہ ہر جانکو اس کی کمائی کا بدلا دیا جائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔“
Top