Taiseer-ul-Quran - An-Naba : 17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ
اِنَّ : بیشک يَوْمَ الْفَصْلِ : فیصلے کا دن كَانَ مِيْقَاتًا : ہے مقرر
بیشک فیصلے کا دن ایک مقررہ وقت 12 ہے
12 ان سب باتوں پر غور کرنے سے انسان اس نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں کوئی چیز بھی بےمقصد پیدا نہیں کی۔ پھر کیا انسان کو ہی اس نے اتنی معجز نما قوتیں عطا کر کے بےکار پیدا کردیا ہوگا ؟ وہ جو چاہے کرتا پھرے اور اس سے کوئی مؤاخذہ نہ ہو ؟ یہ سب باتیں حیات بعد الممات پر قوی دلائل ہیں اور ایک وقت یقیناً آنے والا ہے جب اس کائنات کی بساط لپیٹ دی جائے گی اور سب انسانوں کو دوبارہ پیدا کرکے ان سے محاسبہ کیا جائے گا یہ کام کب ہوگا ؟ اللہ کے ہاں اس کے لیے بھی ایک ٹھیک وقت مقرر ہے۔
Top