Anwar-ul-Bayan - Hud : 81
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ
قَالُوْا : وہ بولے يٰلُوْطُ : بیشک ہم اِنَّا رُسُلُ : بھیجے ہوئے رَبِّكَ : تمہارا رب لَنْ يَّصِلُوْٓا : وہ رہ گز نہ پہنچیں گے اِلَيْكَ : تم تک فَاَسْرِ : سو لے نکل بِاَهْلِكَ : اپنے گھر والوں کے ساتھ بِقِطْعٍ : کوئی حصہ مِّنَ : سے (کا) الَّيْلِ : رات وَلَا يَلْتَفِتْ : اور نہ مڑ کر دیکھے مِنْكُمْ : تم میں سے اَحَدٌ : کوئی اِلَّا : سوا امْرَاَتَكَ : تمہاری بیوی اِنَّهٗ : بیشک وہ مُصِيْبُهَا : اس کو پہنچنے والا مَآ : جو اَصَابَهُمْ : ان کو پہنچے گا اِنَّ : بیشک مَوْعِدَهُمُ : ان کا وعدہ الصُّبْحُ : صبح اَلَيْسَ : کیا نہیں الصُّبْحُ : صبح بِقَرِيْبٍ : نزدیک
فرشتوں نے کہا لوط ! ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سہے اپنے گھر والوں کو لیکر چل دو ۔ اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کرنا دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کی جو آفت تم پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان سے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے ؟
(11:81) لن یصلوا الیک یہ (لوگ) تجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ ای لن یصلوا الیک بضرر ولا مکروہ۔ یعنی وہ تمہیں کوئی گزند یا تکلیف نہیں پہنچا سکیں گے۔ اسر۔ تو رات کو لے کر چل۔ اسراء سے جس کے معنی رات کو لے کر چلنے کے اور رات کو سفر کرنے کے ہیں۔ امر ۔ واحد مذکر حاضر۔ قرآن مجید میں ہے سبحان الذی اسری بعبدہ لیلا (17:1) پاک ہے وہ ذات جو لے گیا اپنے بندہ کو راتوں رات۔ بقطع من اللیل۔ القطع فی اخر الیل۔ رات کے پچھلے حصہ میں وقیل من اول الیل۔ رات کے پہلے حصہ میں۔ لا یلتفت۔ نہی واحد مذکر غائب۔ التفات (افتعال) مصدر۔ لفت مادہ مڑ کر نہ دیکھے ۔ الا امرأتک۔ الا۔ حرف استثناء امرأتک مضاف مضاف الیہ مل کر مستثنیٰ ۔ اہلک۔ مستثنیٰ منہ۔ یعنی رات کو اپنے گھر والوں کو لے کر چل پڑو ماسوائے اپنی بیوی کے (یعنی اس کو نہ لے جانا) ۔ مصیبھا۔ اسم فعل واحد مذکر۔ مضاف۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب مضاف الیہ۔ اس کو پالینے والا۔ اس پر پہنچ جانے والا۔ اصاب یصیب سے۔ موعدہم۔ موعد اسم ظرف زمان ۔ مضاف ۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب مضاف الیہ ان کے وعدہ کا وقت۔
Top