Tadabbur-e-Quran - Az-Zumar : 42
لَاۤ اِكْرَاهَ فِی الدِّیْنِ١ۙ۫ قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى١ۗ لَا انْفِصَامَ لَهَا١ؕ وَ اللّٰهُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
لَآ اِكْرَاهَ : نہیں زبردستی فِي : میں الدِّيْنِ : دین قَدْ تَّبَيَّنَ : بیشک جدا ہوگئی الرُّشْدُ : ہدایت مِنَ : سے الْغَيِّ : گمراہی فَمَنْ : پس جو يَّكْفُرْ : نہ مانے بِالطَّاغُوْتِ : گمراہ کرنے والے کو وَيُؤْمِنْ : اور ایمان لائے بِاللّٰهِ : اللہ پر فَقَدِ : پس تحقیق اسْتَمْسَكَ : اس نے تھام لیا بِالْعُرْوَةِ : حلقہ کو الْوُثْقٰى : مضبوطی لَا انْفِصَامَ : لوٹنا نہیں لَهَا : اس کو وَاللّٰهُ : اور اللہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اللہ ہی وفات دیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی ہوئی ہوتی ہے ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں تو جن کی موت کا فیصلہ کرچکا ہوتا ہے ان کو تو روک لیتا ہے اور دوسروں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے رہائی دے دیتا یہ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور کرتے ہیں
آیت 42 والتی لم تمت کے بعد لفظ یتوفھا بربنائے قرینہ محذوف ہے۔ ترجمہ میں ہم نے اس کو کھول دیا ہے۔ اوپر کے حقائق کے ثبوت میں بعض نشانیوں کی طرف اشارہ یعنی انسان کی زندگی اور موت تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ جس کی اجل مقرر پوری ہوجاتی ہے اللہ ہی اس کی روح قبض کرتا ہے اور جس کی موت نہیں آئی ہوتی ہے اس کو بھی وہ ہر روز موت اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا مشاہدہ کراتا رہتا ہے۔ شب میں جب وہ سوتا ہے تو یہ گویا اللہ تعالیٰ اس کو موت کا مشاہدہ کراتا ہے اور صبح کو جب وہ اٹھ بیٹھتا ہے تو یہ اس کو بعث و نشر کا مشاہدہ کرایا جاتا ہے۔ اس طرح گویا ہر شخص کو ہر روز یہ دکھایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو زندگی کو زندگی جاوید سمجھے بلکہ یہ حقیقت پیش نظر رکھے کہ خدا نے ایک وقت معین تک کے لئے اس کو مہلت دی ہے اس کی جان ہر وقت خدا کی مٹھی میں ہے۔ وہ جب چاہے اس کو قبض کرسکتا ہے۔ ان فی ذلک لایت یقوم یتف کرون فرمایا کہ اس میں غور کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔ اس میں پہلی نشانی تو اس بات کی ہے کہ جس طرح خلق و تدبیر تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے اسی طرح زندگی اور موت بھی تمام تراسی کے اختیار میں ہے۔ پھر اس سے یہ بات بھی نکلی کہ جب موت اور زندگی کے معاملے میں کسی اور کا کوئی دخل نہیں ہے تو مرنے کے بعد کوئی اور کس طرح مولیٰ و مرجع بن جائے گا ؟ اس وجہ سے بھروسہ کے لائق ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے اسی پر بھروسہ کرنے والوں کو بھروسہ کرنا چاہئے۔ دوسری نشانی اس میں یہ ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا جانا ذرا بھی مستعد نہیں ہے۔ اس دنیا میں ہر روز موت اور موت کے بعد اٹھنے کا ریہرسل ہر شخص کے سامنے ہو رہا ہے بشرطیکہ آدمی اس کو دیکھنے کے لئے دیدہ بینا رکھتا ہو۔ صبح کو سو کر اٹھنے کے بعد ومن یہ دعا جو پڑھتا ہے کہ الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور یہ اس کی اسی عبرت نگاہی کی تعبیر ہے۔ تیسری نشانی اس میں یہ ہے کہ یہ کائنات اپنے وجود میں ان تمام حقائق کی تعلیم کے لئے ایک بہترین تربیت گاہ ہے جن پر انسانی زندگی کی صالح و فلاح کا انحصار ہے اور جن کی قرآن دعوت دے رہا ہے۔
Top