Mutaliya-e-Quran - At-Tawba : 95
وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا
وَالَّذِيْنَ : اور جو يَبِيْتُوْنَ : رات کاٹتے ہیں لِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے لیے سُجَّدًا : سجدے کرتے وَّقِيَامًا : اور قیام کرتے
اور جو اپنے پروردگار کے آگے سجدہ کر کے اور (عجز و ادب) سے کھڑے رہ کر راتیں بسر کرتے ہیں
(25:64) یبیتون۔ مضارع جمع مذکر غائب۔ بات یبیت (ضرب) بیتوتۃ مصدر وہ رات گزارتے ہیں۔ افعال ناقصہ میں سے ہے لربھم : سجد اوقیاما سے متعلق ہے۔ سجدا ساجد کی جمع ہے ۔ سجدہ کرنے والے۔ قیاما : قائم کی جمع ہے کھڑا ہونے والے۔ سجدا وقیاما۔ دونوں بوجہ حال ہونے کے منصوب ہیں۔ مراد دونوں سے نماز ہے
Top