Anwar-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 17
اَلصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْمُنْفِقِیْنَ وَ الْمُسْتَغْفِرِیْنَ بِالْاَسْحَارِ
اَلصّٰبِرِيْنَ : صبر کرنے والے وَالصّٰدِقِيْنَ : اور سچے وَالْقٰنِتِيْنَ : اور حکم بجالانے والے وَالْمُنْفِقِيْنَ : اور خرچ کرنے والے وَالْمُسْتَغْفِرِيْنَ : اور بخشش مانگنے والے بِالْاَسْحَارِ : سحری کے وقت
یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت میں لگے رہتے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں
(3:17) والقانتین۔ اطاعت گزار۔ اسم فاعل جمع مذکر معرف باللام قنوت باب نصر سے جس کے معنی خضوع کے ساتھ اطاعت کر التزام کرنے کے ہیں۔ المنفقین۔ اسم فاعل جمع مذکر۔ انفاق مصدر۔ راہ خدا میں خرچ کرنے والے۔ انفق ینفق (باب افعال) سے ۔ خرچ کرنا۔ باب مفاعلہ سے نافق ینافق فی الدین۔ مذہب میں منافقت کرنا۔ المستغفرین۔ اسم فاعل جمع مذکر استغفار مصدر باب استفعال ۔ گناہوں کی معافی مانگنے والے ۔ اسحار۔ سحر کی جمع جس کے معنی رات کی تاریکی کے ساتھ دن کی روشنی کے ملنے کے ہیں۔ اسی لئے سحر صبح کے اول وقت کو کہتے ہیں ۔ اسماء صبح کے اوقات۔
Top