Anwar-ul-Bayan - Az-Zumar : 17
وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى١ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِۙ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اجْتَنَبُوا : بچتے رہے الطَّاغُوْتَ : سرکش (شیطان) اَنْ : کہ يَّعْبُدُوْهَا : اس کی پرستش کریں وَاَنَابُوْٓا : اور انہوں نے رجوع کیا اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف لَهُمُ : ان کے لیے الْبُشْرٰى ۚ : خوشخبری فَبَشِّرْ : سو خوشخبری دیں عِبَادِ : میرے بندوں
اور جنہوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور خدا کی طرف رجوع کیا تو ان کے لئے بشارت ہے تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو
(39:17) اجتنبوا۔ ماضی جمع مذکر غائب۔ اجتناب (افتعال) مصدر۔ انہوں نے پرہیز کیا۔ وہ بچے۔ الطاغوت : طغوت وطغیت و طغیان وطغوان کے معنی طغیان اور سرکشی کرنے کے ہیں۔ طغیان کے معنی ہیں سرکشی میں حد سے تجاوز کرنا۔ مثلا اذ ھب الی فرعون انہ طغی (20:24) تو فرعون کے پاس جا وہ بیحد سرکش ہوچکا ہے۔ الطاغوت مصدر ہے (الملکوت کی طرح) اور شیطان یا شیاطین کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ بعض نے اس کے معنی یہ لئے ہیں :۔ کاہن۔ ساحر۔ اصنام (بت) اور سرکش اور حد سے تجاوز کرنے والا خواہ وہ انسان ہو یا جن۔ ان یعبدوھا : ان مصدریہ ہے ھا ضمیر واحد مؤنث غائب۔ علامہ بغوی (رح) نے طاغوت سے مراد بت لئے ہیں اور ان کے نزدیک ھا ضمیر کا مرجع طاغوت (بمعنی اصنام) ہے۔ اور جو لوگ طاغوت کی پرستش سے بچے رہتے ہیں۔ ھا ضمیر شیاطین کے لئے بھی ہوسکتی ہے۔ وانابوا الی اللّٰہ۔ واؤ عطف کیلئے ہے انابوا ماضی جمع مذکر غائب انابۃ (افعال) مصدر سے۔ وہ رجوع ہوئے۔ انبۃ الی اللّٰہ کے معنی اخلاص عمل اور دل سے اللہ کی طرف رجوع ہونے اور توبہ کرنے کے ہیں۔ منیب اللہ کی طرف رجوع ہونے والا۔ توبہ کرنے والا لہم البشری۔ ترکیب کلام سے حصر کے معنی پیدا ہوگئے ہیں ۔ یعنی بشارت ایسوں ہی کے حق میں ہے سب کے لئے نہیں ہے ای لہم ولا لغیرہم البشری میں ال حصر کی تاکید مزید کے لئے ہے۔ یہ بشارت دنیا میں پیغمبروں کی زبانی اور مرنے کے وقت ملائکہ کی زبانی ہے۔ فبشرعباد : ای فبشر عبادی۔ترتیب کے لئے ہے بشارت کا حکم لہم البشری ہر مرتب ہوا ہے۔ بشر امر کا صیغہ واحد مذکر حاضر۔ تو خوشخبری سنا دے۔ عباد میرے بندے۔ یہاں فبشرھم بھی آسکتا تھا کیونکہ ضمیر کا مرجع پہلے ہی مذکور ہے لیکن صراحت کے ساتھ ان کی اضافت اپنی طرف ان کی عزت افزائی کے لئے ہے۔ بشارت کی تکرار بھی اسی پر دلالت کرتی ہے (اس صورت میں وقف فبشرعباد پر ہوگا)
Top