Anwar-ul-Bayan - Az-Zukhruf : 6
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ
وَكَمْ اَرْسَلْنَا : اور کتنے ہی بھیجے ہم نے مِنْ نَّبِيٍّ : نبیوں میں سے فِي الْاَوَّلِيْنَ : پہلوں میں
اور ہم نے پہلے لوگوں میں بھی بہت سے پیغمبر بھیجے تھے
(43:6) کم : دو طرح استعمال ہوتا ہے۔ (1) سوالیہ استفہام کے لئے۔ مقدار یا تعداد کو ظاہر کرنے کے لئے جیسے کم درھما عندک۔ تیرے پاس کتنے درہم ہیں ؟ (2) خبریہ :۔ جو مقدار کی پیشی اور تعداد کی کثرت کو ظاہر کرنے کے لئے آتا ہے اس صورت میں یہ من کے صلہ کے ساتھ بھی اور اس کے بغیر بھی آتا ہے۔ اس جملہ میں کم خبر یہ ہے۔ کم من نبی بہت سے نبی۔ فی الاولین۔ پہلے لوگوں کی طرف۔ ہم پہلے لوگوں کی طرف بہت سے نبی بھیجتے رہے ہیں۔
Top