Anwar-ul-Bayan - At-Tur : 27
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ
فَمَنَّ اللّٰهُ : پس احسان کیا اللہ نے عَلَيْنَا : ہم پر وَوَقٰىنَا : اور بچا لیا ہم کو عَذَابَ السَّمُوْمِ : لُو کے عذاب سے
تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
(52:27) من اللہ : من ماضی واحد مذکر غائب من (باب نصر) مصدر۔ اس نے بڑا احسان کیا۔ یعنی ہم کو توفیق دی۔ ہماری مغفرت کردی، اور رحم فرمایا۔ ممنون احسان مند۔ وقنا۔ وقی ماضی واحد مذکر غائب۔ وقایۃ (باب ضرب) مصدر۔ نا ضمیر مفعول جمع متکلم۔ اس نے ہم کو بچا لیا۔ عذاب السموم مضاف مضاف الیہ مل کر وقی کا مفعول ثانی) ۔ السموم۔ لو۔ تیز بھاپ۔ وہ گرام ہوا جو زہر (سم) کا سا اثر کرے، سموم کہلاتی ہے۔ مؤنث ہے اس کی جمع سمائم ہے۔ باد سموم۔ وہ ہوا جو عرب کے صحراؤں میں چلتی ہے اور زہر کا اثر رکھتی ہے ترجمہ : اور اس نے ہم کو گرم لو (زہر کی سی اثر والی لو) سے بچا لیا۔
Top