Anwar-ul-Bayan - Al-A'raaf : 8
وَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
وَالْوَزْنُ : اور وزن يَوْمَئِذِ : اس دن الْحَقُّ : حق فَمَنْ : تو جس ثَقُلَتْ : بھاری ہوئے مَوَازِيْنُهٗ : میزان (نیکیوں کے وزن فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی هُمُ : وہ الْمُفْلِحُوْنَ : فلاح پانے والے
اور اس روز (اعمال کا) تلنا برحق ہے تو جن لوگوں کے (عملوں کے) وزن بھاری ہونگے وہ تو نجات پانے والے ہیں۔
(7:8) الوزن۔ (تولنا) یعنی کسی چیز کی مقدار معلوم کرنا۔ وزن یزن (ضرب) کا مصدر ہے۔ عرف عام میں وزن اس مقدار خاص کو کہتے ہیں جو ترازو۔ یا قبان کے ذریعہ معین کی جاتی ہے۔ واقیموا الوزن بالقسط (55:9) اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ الحق۔ حق ۔ برحق۔ الوزن یؤمئذن الحق کی مندرجہ ذیل صورتیں ہوسکتی ہیں :۔ (1) الوزن موصوف۔ الحق صفت۔ صفت موصوف مل کر مبتدائ۔ یؤمئذ خبر۔ (یؤمئذ اصل میں جملہ محذوف یوم یسئل اللہ الامم ورسلہم کی جگہ آیا ہے) ۔ (2) الوذن۔ مبتداء اور الحق خبر۔ یؤمئذ متعلق خبر۔ پہلی صورت میں معنی ہوں گے۔ جس دن رسل اور مرسل الیہم سے پوچھ گچھ ہوگی۔ اس دن پورا پورا تول تولا جائے گا۔ دوسری صورت میں معنی ہوں گے اور اس دن (اعمال کا) تولنا برحق ہے۔ موازینہ اسم آلہ۔ میزان کی جمع۔ یا اسم مفعول مؤزون کی جمع ہے۔ وزن کرنے کا آلہ یعنی ترازہ۔ یا وزن کئے جانے والے اعمال
Top