Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 18
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
وَاِنْ : اور اگر تَعُدُّوْا : تم شمار کرو نِعْمَةَ اللّٰهِ : اللہ کی نعمت لَا تُحْصُوْهَا : اس کو پورا نہ گن سکو گے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ لَغَفُوْرٌ : البتہ بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
اور اگر خدا کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کو پورا گن نہ سکو گے (ف 3) بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے (ف 4)
3 کجا کہ تم ان کا شکر ادا کرسکو۔ 4 یعنی یہ اس کی بخشش اور مہربان ہے کہ تمہاری ناشکری کے باوجود تمہیں لاکھوں نعمتیں عطا کرتا ہے اور توبہ وانابت کے بعد تمہارے تمام گناہ معاف کردیتا ہے۔
Top