Ashraf-ul-Hawashi - An-Nahl : 82
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ پھرجائیں فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں عَلَيْكَ : تم پر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : کھول کر (صاف صاف)
پھر اگر یہ لوگ اتنا سمجھانے پر بھی نہ مانیں تو تیرے ذمہ کھول کر اللہ کا حکم دینا ہے4
4 ان کے نہ ماننے سے آپ کا کوئی نقصان نہ ہوگا اس لئے آپ غم نہ کیجیے بلکہ تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے جائیے۔ اس میں آنحضرت کو تسلی دی ہے۔
Top