Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 45
فَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ فَهِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ بِئْرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّ قَصْرٍ مَّشِیْدٍ
فَكَاَيِّنْ : تو کتنی مِّنْ قَرْيَةٍ : بستیاں اَهْلَكْنٰهَا : ہم نے ہلاک کیا انہیں وَهِىَ : اور یہ۔ وہ ظَالِمَةٌ : ظالم فَهِيَ : کہ وہ۔ یہ خَاوِيَةٌ : گری پڑی عَلٰي : پر عُرُوْشِهَا : اپنی چھتیں وَبِئْرٍ : اور کنوئیں مُّعَطَّلَةٍ : بےکار وَّقَصْرٍ : اور بہت محل مَّشِيْدٍ : گچ کاری کے
اور بہت سی بستیاں جو نافرمان تھیں (یعنی وہاں کے رہنے والے نافرمان تھے) ہم نے ان کو تباہ کردیا اب وہ اپنی چھتوں پر گری9 پڑی ہیں اور (بہت سے) کنوئیں جو بیکار پڑے10
9 ۔ یعنی ڈھے چکی ہیں اور اجاڑ پڑی ہیں۔ 10 ۔ کوئی ان سے پانی نکالنے والا اور پینے والا نہیں رہا۔ 11 ۔ کوئی ان کی دیکھ بھال کرنے والا نہیں رہا۔ آیت میں ان کی کامل تباہی کا نقشہ کھینچ دیا ہے۔
Top