Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hajj : 76
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ : ان کے ہاتھوں کے درمیان ( آگے) وَمَا : اور جو خَلْفَهُمْ : ان کے پیچھے وَ : اور اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف تُرْجَعُ : لوٹناّ (بازگشت) الْاُمُوْرُ : سارے کام
وہ جو ان کے سامنے اور وہ جو ان کے پیچھے ہے (یعنی اگلے پچھلے گزشتہ4 اور آئندہ سب حالات) جانتا ہے اور سب کاموں کو اللہ تک پہنچنا ہے5
4 ۔ لہٰذا اس کے انتخاب میں کسی غلطی یا نقص کا امکان نہیں ہے اور نہ اس سے بہتر کسی کا انتخاب ہوسکتا ہے۔ 5 ۔ یعنی وہ پیغمبر خود کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ اختیار ہر چیز میں اللہ کا ہے۔ (موضح)
Top