Ashraf-ul-Hawashi - Ash-Shu'araa : 103
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ ایک نشانی وَمَا كَانَ : اور نہٰں ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک اس میں (یعنی ابراہیم کے قصے میں نشانی11 ہے اور ابراہیم کی قوم کے لوگ اکثر ایمان لانیوالے نہیں تھے
11 ۔ یعنی غور کرنے والوں کے لئے سامان عبرت ہے۔ 12 ۔ یا ” ان قریش میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔ “ زیادہ صحیح مطلب یہی دوسرا ہے کیونکہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی قوم لے لوگ تو سب کے سب کافر و مشرک تھے۔ (شوکانی)
Top