Ashraf-ul-Hawashi - At-Tur : 27
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ
فَمَنَّ اللّٰهُ : پس احسان کیا اللہ نے عَلَيْنَا : ہم پر وَوَقٰىنَا : اور بچا لیا ہم کو عَذَابَ السَّمُوْمِ : لُو کے عذاب سے
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہم دوزخ سے عذاب سے بچا لیا5
5 سموم کے لفظی معنی لو (جھلس ڈالنے والی گرم ہوا) کے ہیں اور یہ دوزخ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ اس لئے متن میں اس کا ترجمہ دوزخ کیا گیا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اگر سموم کے عذاب میں سے اللہ تعالیٰ ایک پورا برابر دنیا والوں پر ڈال دے تو زمین سمیت سب جل کر راکھ ہوجائیں۔ (شوکانی)
Top