Ashraf-ul-Hawashi - Al-Hadid : 26
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ١ۚ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ   ۧ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق اَرْسَلْنَا نُوْحًا : بھیجا ہم نے نوح کو وَّاِبْرٰهِيْمَ : اور ابراہیم کو وَجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے۔ رکھا ہم نے فِيْ ذُرِّيَّتِهِمَا : ان دونوں کی اولاد میں النُّبُوَّةَ : نبوت کو وَالْكِتٰبَ : اور کتاب کو فَمِنْهُمْ مُّهْتَدٍ ۚ : تو بعض ان میں سے ہدایت یافتہ ہیں وَكَثِيْرٌ مِّنْهُمْ : اور بہت سے ان میں سے فٰسِقُوْنَ : فاسق ہیں
اور ہم نوح اور ابراہیم کو (پیمبر بنا کر) بھیج چکے ہیں اور ان کی اولاد میں ہم نے پیغمبری اور کتاب کو جاری)4 رکھا اس پر بھی ان کی اولاد میں سے بعضے تو راہ پر آئے اور بہتیرے نافرمان ہی رہے
4 چننچہ حضرت ابراہیم کے بعد جتنے پیغمبر آئے سب انہی کی اولاد میں سے تھے5 یعنی وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ بڑے نرم اور مہران تھے آیت میں تعریف صحبا ہکرام کی فرمائی گی ہے۔ دیکھیے اس الفتح آیت 29)
Top