Ashraf-ul-Hawashi - Al-A'raaf : 48
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ
وَنَادٰٓي : اور پکاریں گے اَصْحٰبُ : والے الْاَعْرَافِ : اعراف رِجَالًا : کچھ آدمی يَّعْرِفُوْنَهُمْ : وہ انہیں پہچان لیں گے بِسِيْمٰىهُمْ : ان کی پیشانی سے قَالُوْا : وہ کہیں گے مَآ اَغْنٰى : نہ فائدہ دیا عَنْكُمْ : تمہیں جَمْعُكُمْ : تمہارا جتھا وَمَا : اور جو كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ : تم تکبر کرتے تھے
اور اعراف والے کچھ لوگوں کو پکاریں گے جن کو ان کے نشان سے پہچان لیں گے کہیں گے9 اب تمہارا جتھا (جماؤ یا خزانہ) کچھ تمہارے کام نہ آیا اور نہ جو تم شیخیاں مارتے تھے (غرور اور تکبر کرتے تھے)
9 کہ یہ جہنمی ہیں یا جن کو وہ دنیا میں پہچانتے ہوں گے۔۔ (وحیدی )
Top