Ashraf-ul-Hawashi - Nooh : 17
وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ
وَاللّٰهُ : اور اللہ نے اَنْۢبَتَكُمْ : اگایا تم کو مِّنَ الْاَرْضِ : زمین سے نَبَاتًا : اگانا
اور اللہ تعالیٰ ہی نے تم کو زمین سے اگایا5
5 یعنی تمہارے باپ آدم کو مٹی سے بنایا… دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ ” اللہ نے تمہیں زمین سے (یعنی زمین سے نکلنے والی نباتات کے ذریعہ) بڑھا کر بڑا کیا۔
Top