Tafseer-e-Baghwi - Hud : 65
فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ
فَعَقَرُوْهَا : انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں فَقَالَ : اس نے کہا تَمَتَّعُوْا : برت لو فِيْ دَارِكُمْ : اپنے گھروں میں ثَلٰثَةَ اَيَّامٍ : تین دن ذٰلِكَ : یہ وَعْدٌ : وعدہ غَيْرُ مَكْذُوْبٍ : نہ جھوٹا ہونے والا
مگر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں۔ تو (صالح نے) کہا کہ اپنے گھروں میں تین دن (اور) فائدے اٹھالوں۔ یہ وعدہ ہے کہ جھوٹا نہ ہوگا۔
65” فعقروھا فقال “ ان کو صالح (علیہ السلام) نے ان کو کہا ” تمتعوا “ عیش کرلو چند روز زندہ رہو ” فی دارکم ‘ ‘ اپنے محلوں اور کوٹھیوں میں تین دن ” ثلاثہ ایام “ پھر تم ہلاک ہو جائو گے ۔ ” ذلک وعد غیر مکذوب “ یہ وعدہ جو تمہارے ساتھ کیا گیا ہے چھوٹا نہیں ہے۔ مروی ہے کہ صالح (علیہ السلام) نے ان کو کہا کہ تم پر تین دن کے بعد عذاب آئے گا ۔ پہلے دن تم صبح کرو گے تو تمہارے چہرے زرد ہوں گے اور دوسرے دن سرخ اور تیسرے دن سیاہ ہوں گے اور چوتھے دن عذاب آئے گا تو جیسے حضرت صالح (علیہ السلام) نے کہا تھا ویسے ہی ہوا۔
Top