Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 71
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ
قَالَ : اس نے کہا هٰٓؤُلَآءِ : یہ بَنٰتِيْٓ : میری بیٹیاں اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو فٰعِلِيْنَ : کرنیوالے (کرنا ہے)
(انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں (ان سے شادی کرلو)
تفسیر (71)” قال ھولاء بناتی “ یہ تمہارے لیے حلال بیویاں ہیں اگر تم قبول کرو تم حلال کو اختیار کرو اور حرام کو چھوڑ دو ۔ ” ان کنتم فاعلین “ جس کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے۔ یہاں حضرت لوط (علیہ السلام) نے اپنے قوم کے مردوں کی بیویوں کو اپنی بیٹیاں کہاں کیونکہ نبی اپنی امت کے لیے والد کی جگہ ہوتا ہے۔
Top