Tafseer-e-Baghwi - An-Nahl : 50
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩  ۞   ۧ
يَخَافُوْنَ : وہ ڈرتے ہیں رَبَّهُمْ : اپنا رب مِّنْ : سے فَوْقِهِمْ : ان کے اوپر وَيَفْعَلُوْنَ : اور وہ (وہی) کرتے ہیں مَا : جو يُؤْمَرُوْنَ : انہیں حکم دیا جاتا ہے
اور پنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں۔ اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔
(50)” یخافون ربھم من فوقھم “ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ ” وھو القاھر فوق عبادہ “… ویفعلون ما یومرون “ میں ہے کہ وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عذاب ان کے اوپر سے نازل نہ ہوجائے۔ حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو کچھ میں دیکھتا ہوں تم نہیں دیکھتے اور جو کچھ میں سنتا ہوں تم نہیں سنتے، آسمان خوب چرچرایا اور اس کو خرب چر چرانا ہی چاہیے تھا، قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ ، آسمان میں کہیں بھی چار انگلی کی جگہ ایسی نہیں کہ اس میں کوئی فرشتہ سجدہ میں پیشانی نہ رکھے ہوئے ہو۔ خدا کی قسم جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم جانتے تو کم ہنستے اور زیادہ روتے اور بستروں پر عورتوں سے لذت اندوز نہ ہوتے اور میدانوں میں نکل کر اللہ کے سامنے چیختے چلاتے۔ حضرت ابوذر ؓ بولے کاش میں درخت ہوتا کہ اس کو کاٹ دیاجاتا۔ اور یہی روایت ابو عیسیٰ نے احمد بن منیع ابی احمد زبیدی نے اسرائیل کے ذریعے سے روایت کی اور کہا کہ آسمان پر کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں پر فرشتوں نے سجدہ نہ کیا ہو۔
Top