Tafseer-e-Baghwi - Al-Anbiyaa : 76
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
وَنُوْحًا : اور نوح اِذْ نَادٰي : جب پکارا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے فَاسْتَجَبْنَا : تو ہم نے قبول کرلی لَهٗ : اس کی فَنَجَّيْنٰهُ : پھر ہم نے اسے نجات دی وَاَهْلَهٗ : اور اس کے لوگ مِنَ : سے الْكَرْبِ : بےچینی الْعَظِيْمِ : بڑی
اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی
76۔ ونوحا اذ نادی ، ، جب اس کو پکارا ، من قبل، ابراہیم اور لوط (علیہ السلام) سے پہلے، فاستجبنالہ فنجیناہ واھلہ من الکرب العظیم، ابن عباس کا قول ہے کہ ڈؤبنے سے اور قوم کی جانب سے تکذیب سے نجات دی ۔ بعض نے کہا کہ حضرت نوح کی عمر تمام انبیاء سے زیادہ ہوئی اور سختیاں بھی سب سے زیادہ برداشت کیں اور کر ب غم سے زیادہ شدید ہوتا ہے۔
Top