Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 27
قَالَ اِنَّ رَسُوْلَكُمُ الَّذِیْۤ اُرْسِلَ اِلَیْكُمْ لَمَجْنُوْنٌ
قَالَ : فرعون بولا اِنَّ : بیشک رَسُوْلَكُمُ : تمہارا رسول الَّذِيْٓ : وہ جو اُرْسِلَ : بھیجا گیا اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف لَمَجْنُوْنٌ : البتہ دیوانہ
(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے مجنون ہے
27۔ قال ، فرعون نے کہا کہ ، ان رسولکم الذین ارسل الیکم لمجنون، وہ جو کلام کرتا ہے اس پر نہ وہ عقل رکھتا ہے اور نہ وہ جانتا ہے کہ یہ کلام درست نہیں ، ان کے نزدیک جوا ان کے اعتقاد کے مطابق اعتقاد نہ رکھے تو وہ عاقل نہیں سمجھا جاتا، موسیٰ نے اس بات پر مزید اور واضح کلام بیان کیا۔
Top