Tafseer-e-Baghwi - Al-Qasas : 32
اُسْلُكْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١٘ وَّ اضْمُمْ اِلَیْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذٰنِكَ بُرْهَانٰنِ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ
اُسْلُكْ : تو ڈال لے يَدَكَ : اپنا ہاتھ فِيْ جَيْبِكَ : اپنے گریبان تَخْرُجْ : وہ نکلے گا بَيْضَآءَ : روشن سفید مِنْ : سے۔ کے غَيْرِ سُوْٓءٍ : بغیر کسی عیب وَّاضْمُمْ : اور ملا لینا اِلَيْكَ : اپنی طرف جَنَاحَكَ : اپنا بازو مِنَ الرَّهْبِ : خوف سے فَذٰنِكَ : پس یہ دونوں بُرْهَانٰنِ : دو دلیلیں مِنْ رَّبِّكَ : تیرے رب (کی طرف) سے اِلٰى : طرف فِرْعَوْنَ : فرعون وَمَلَا۟ئِهٖ : اور اس کے سردار (جمع) اِنَّهُمْ : بیشک وہ كَانُوْا : ہیں قَوْمًا : ایک گروہ فٰسِقِيْنَ : نافرمان
اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اور خوف دور ہونے (کی وجہ) سے اپنے بازو کو اپنی طرف سکیڑ لو یہ دو دلیلیں تمہارے پروردگار کی طرف سے ہیں (ان کے ساتھ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس (جاؤ) کہ وہ نافرمان لوگ ہیں
32۔ اسلک، ، داخل کیجئے۔ یدک فی جیبک تخرج بیضاء من غیرسوئ، بغیر کسی بیماری کے یعنی کوئی برص وغیرہ کی بیماری نہیں ہوگی اور وہ چمکتا ہوئے سورج کی طرح ہوگا۔ واضمم یدک الیک جناحک من الرھب، اہل کوفہ شام نے راء کے ضمہ کے ساتھ پڑھا ہے اور ھاء کے سکون کے ساتھ اور راء کے فتحہ کے ساتھ حضص نے پڑھا ہے اور دوسرے قراء نے ان دونوں کے فتحہ کیس اتھ پڑھا ہے۔ ان تمام لغات میں اس کا معنی خوف ہی آتا ہے یہ ایک نشانی ہے۔ جب آپ اپنے بازو کی چمک دیکھیں اور اس کو واپس اپنی حالت پر جب لاناچا ہیں تو دوبارہ بغل میں داخل کیجئے، تو وہ اپنی حالت پر آجائے گا، جناح کا لفظ پورے ہاتھ پر بولاجاتا ہے۔ ” واخفض لھما جناح الذل من الرحمہ، ، اس سے مراد نرمی ہے اور ان کافرمان،” واخفض جناحک لمن اتبعک من المومنین۔ انکے ساتھ نرمی اختیار کرو اور ان کے لیے پہلوکوجھکالو۔ فراء کا قول ہے کہ جناح سے مراد عصا ہے یعنی اپنی لاٹھی کو اپنے پاس جمع کرلو۔ بعض اہل لغت نے کہا قبائل حمیر کے محاورہ میں وہب کا معنی آستین ہے۔ اصمعی کا بیان ہے کہ میں نے بعض عربوں سے سنا ہے کہ اعطنی مافی رھبک، جو کچھ تمہاری آستین میں ہے مجھے دے دو ۔ اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ آستین سے ہاتھ نکال کر اپنے بدن سے چمٹا لوکیون کہ حضرت موسیٰ اس وقت آستین میں ہاتھ ڈالے اور ہاتھ میں لاٹھی پکڑے ہوئے تھے۔ فذانک، یہ دونوں نشانیاں عصا اور یدبیضا، برھان ، دونوں نشانیاں ہیں۔ من ربک الی فرعون وملائہ انھم کانواقومافاسقین۔
Top