Tafseer-e-Baghwi - Al-Ankaboot : 54
یَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالْعَذَابِ١ؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ
يَسْتَعْجِلُوْنَكَ : وہ آپ سے جلدی کرتے ہیں بِالْعَذَابِ ۭ : عذاب کی وَاِنَّ : اور بیشک جَهَنَّمَ : جہنم لَمُحِيْطَةٌۢ : البتہ گھیر ہوئے بِالْكٰفِرِيْنَ : کافروں کو
یہ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور دوزخ تو کافروں کو گھیر لینے والی ہے
تفسیر۔ 54۔ یستعجلونک بالعذاب، ، دوبارہ اعادہ کرنا تاکید کے طور پر ہے۔ وان جھنم لمحیطۃ بالکافرین۔ ان سب کو جمع کرنے والا ہے انمیں سے کوئی بھی ایک باقی نہیں رہے گا، جو اس میں داخل نہ ہوجائے۔
Top