Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 34
وَ اذْكُرْنَ مَا یُتْلٰى فِیْ بُیُوْتِكُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ وَ الْحِكْمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا۠   ۧ
وَاذْكُرْنَ : اور تم یاد رکھو مَا يُتْلٰى : جو پڑھا جاتا ہے فِيْ : میں بُيُوْتِكُنَّ : تمہارے گھر (جمع) مِنْ : سے اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیتیں وَالْحِكْمَةِ ۭ : اور حکمت اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے لَطِيْفًا : باریک بین خَبِيْرًا : باخبر
اور تمہارے گھروں میں جو خدا کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور حکمت (کی باتیں سنائی جاتی ہیں) ان کو یاد رکھو بیشک خدا باریک بین اور باخبر ہے
تفسیر 34۔ ، واذکرن مایتلی فی بیوتکن من ایات اللہ ، اس سے مراد قرآن ہے۔ ، والحکمۃ ، قتادہ نے اس کا معنی سنت سے کیا ہے۔ مقاتل کے نزدیک آیات اللہ سے مراد ہے قرآن کے احکام ومواعظ۔ ، ان اللہ کان لطیفا خبیرا، وہ لطیف ہے ان کے اولیاء پر اور تمام مخلوقات پر خیبر ہے۔
Top