Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 72
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ
وَذَلَّلْنٰهَا : اور ہم نے فرمانبردار کیا انہیں لَهُمْ : ان کے لیے فَمِنْهَا : پس ان سے رَكُوْبُهُمْ : ان کی سواری وَمِنْهَا : اور ان سے يَاْكُلُوْنَ : وہ کھاتے ہیں
اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں
72، وذللنا ھا لھم، ان جانوروں کو ان کے لیے مسخر کردیا۔ ، فمنھا رکوبھم ، ان میں سے بعض تو وہ جانور ہیں جن پر سوری کرتے ہیں ۔ مثلا اونٹ وغیرہ۔ ، ومنھا یاکلون، ان کے گوشت کھاتے ہیں۔
Top