Tafseer-e-Baghwi - Az-Zumar : 28
قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ
قُرْاٰنًا : قرآن عَرَبِيًّا : عربی غَيْرَ ذِيْ عِوَجٍ : کسی کجی کے بغیر لَّعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَّقُوْنَ : پرہیزگاری اختیار کریں
(یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں
28، قرانا عریبا، حال ہونے کی بناء پر منصوب ہے۔ ، غیرذی عوج ، ابن عباس ؓ فرماتے ہیں مختلف نہیں ہے۔ مجاہد (رح) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی اشتباہ نہیں ہے۔ سدی (رح) فرماتے ہیں یہ مخلوق نہیں ہے اور یہ بات مالک بن انس (رح) سے بھی مروی ہے اور سفیان بن عیینہ اور ستر (70) تابعین سے نقل کیا گیا ہے کہ قرآن مجید نہ خالق ہے اور مخلوق ۔ ، لعلھم یتقون ، کفر اور تکذیب سے۔
Top