Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 12
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ
وَالْحَبُّ : اور غلے ذُو الْعَصْفِ : بھس والے وَالرَّيْحَانُ : اور خوشبودار پھول
اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
11 ۔” فیھا فاکھۃ “ یعنی میوئوں کی اقسام۔ ابن کیسان (رح) فرماتے ہیں جن نعمتوں سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں جو شمار سے باہر ہیں۔ ” والنخل ذات الاکمام “ وہ خوشے جن میں کھجور ہوتی ہے۔ اس لئے کہ کھجور غلاف میں ہوتی ہے جب تک وہ پھٹے نہ۔ اس کا واحد کم ہے اور جو کسی چیز کو ڈھانپ لے وہ ” کم “ اور ” کمۃ “ ہے اور اسی سے قمیص کی آستین ہے اور ٹوپی کو ” کمشہ “ کہا جاتا ہے۔ ضحاک (رح) فرماتے ہیں ذات الاکمام یعنی غلافوں والی اور حسن (رح) فرماتے ہیں اس کے ” اکمم “ اس کے پتے ہیں اور ابن زید (رح) فرماتی ہیں وہ شگوفہ ہے پھٹنے سے پہلے۔
Top