Tafseer-e-Baghwi - An-Naba : 37
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ : جو رب ہے آسمانوں کا وَالْاَرْضِ : اور زمین کا وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ : اور جو ان دونوں کے درمیان ہے رحمن لَا يَمْلِكُوْنَ : نہ مالک ہوں گے مِنْهُ خِطَابًا : اس سے بات کرنے کے
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
36 ۔” جزاء من ربک عطاء حسابا “ یعنی ان کو بدلہ دیا۔ بدلہ دینا اور ان کا کافی وافی حساب عطاء کیا۔ کہا جاتا ہے ” احسبت فلانا “ یعنی میں نے اس کو اتنا دیا جو اس کو کافی ہوجائے حتیٰ کہ اس نے کہا مجھے کافی ہے اور ابن قتیبہ (رح) فرماتے ہیں ” عطاء حسابا “ یعنی بہت زیادہ اور کہا گیا ہے وہ ان کے اعمال کے بقدر بدلہ ہے۔
Top