Maarif-ul-Quran (En) - Al-Anfaal : 62
وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ
اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو خدا تمہیں کفایت کرے گا۔ وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مدد سے اور مسلمانوں (کی جمعیت) سے تقویت بخشی۔
62(وان یریدوآ ان یخدعوک) وہ غداری کریں یا کوئی دھوکہ کریں تمہارے ساتھ بنو قریظہ کے لوگ (فان حسبک اللہ) اللہ تمہیں کافی ہے۔ (ھو الذی ایدک بنصرہ وبالمومنین) انصار کے مددگاروں کے ساتھ ۔
Top