2 ۔” ووضعنا عنک وزرک “ حسن، مجاہد، قتادہ اور ضحاک رحمہم اللہ فرماتے ہیں ہم نے آپ (علیہ السلام) سے کرادیا جو آپ (علیہ السلام) سے جاہلیت میں گزرچکا اور یہ اللہ تعالیٰ کے قول ” لیغفرلک اللہ ماتقدم من ذنبک وماتاخر “ کی طرح ہے اور حسین بن فضل (رح) فرماتے ہیں یعنی خطاء اور بھول۔
اورکہا گیا آپ (علیہ السلام) کی امت کے گناہ ۔ پس ان کی نسبت آپ ﷺ کی طرف کردی ہے۔ آپ (علیہ السلام) کے دل کو امت کی وجہ سے مشغول ہونے کی وجہ سے۔